روس یوکرائین اور یوکرائین کے پیچھے یورپ اور یورپ کے پیچھےامریکہ کا تنازعہ
نور وہاب
سانپ ایک خطرناک جانور ہے اس کی زہر کیوجہ سے انسان اور جانور اس سے ڈرتے ہیں کیونکہ بعض سانپ بہت زہریلے ہوتے ہیں سانپ کو موقع ملتا ہے تو انسان اور جانوروں کو ڈستے بھی ہیں لیکن بعض جانور اس کا بہت زبردست شکار کرتے ہیں ایسے ہی ایک جانور ہے جب وہ سانپ کو دیکھتے ہیں تو وہ موقع پاکر کوشش کرتے ہیں کہ کسطرح اس کی دم اس کے پنجے میں اجاے باقی وہ سانپ سے براہ راست پنگا نہیں لیتے کیونکہ اس کے زہر سے وہ بھی ڈرتے ہیں لیکن ادھر اُدھر ہوکر سانپ کو گھما پھرا کر کسی بھی طرح سانپ کی دم پکڑ لیتے ہیں جیسے ہی سانپ کی دم اس کی منہ میں اتا ہے تو اس کو دم کی طرف سے کھانا شروع کرتے ہیں
سانپ ہزار اچھل کود کر چھڑانے کی کوشش کرتے ہیں وہ اس جانور پر ھر طرف سے اور ہر طرح سے حملے کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ جانور خود کو سانپ کے حملوں سے خود کو اپنے کانٹوں کے اندر چھپا کر بچاتے ہیں اور محفوظ بناتے ہیں
سانپ درد سے بلبلاتا یے بار بار وار کرتے ہیں لیکن کچھ نہیں کرسکتے اور وہ جانور اس کو آہستہ آہستہ دم کی طرف سے کھاتے ہیں لیکن وہ سانپ دیکھتے ہی دیکھتے اس جانور کا خوارک بن جاتے ہیں اور اس کی موت واقع ہوجاتی ہیں
ایسے ہی یورپ اور اس کی پشت پر امریکہ سانپ کی طرح روس تک دراز ہونا چاہتے ہیں اس کا سر دنیا کے ایک کنارے اور دم دنیا کے دوسرے کنارے تک پہنچ چکا ہے اور اپنی حدود روس تک پہنچانے اور پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں
لیکن اب اس کی دم روس کے ہاتھ میں اگیی ہے اب روس نے اسے دم کی طرف سے پکڑ کر کھانا شروع کیا ہے
یورپ ہزار بلبلاے اچھل کود جائے دم چھڑوانے کی کوشش کریں لیکن اب اس کی دم روس کے ھاتھ میں ای ہے جس سے اس کی موت واقع ہونے کا خطرہ ہے
دیکھتے ہیں کہ وہ روس سے اپنی دم کیسے چھڑواتے ہیں اور زندہ رہ پاتے ہیں

0 Comments