قواعد وضوابط
دبستان کی خوشبو پھیلانے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے، اس لیے مضامین و
تبصرہ نگار اپنے مضامین
tosifbhangoh@gmail.com
پر بھیج سکتے ہیں، تاہم اس سلسلے
میں کچھ باتیں ذہن میں رکھیں: (1) مضامین ان پیج یا یونیکوڈ ورژن میں بھیجے جا سکتے
ہیں۔ (2) مضمون بورنگ نہیں ہونا چاہیے، اپنے موضوع پر مکمل ہونا چاہیے۔ (3) کاپی
پیسٹ شدہ تحریریں کبھی نہ بھیجیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ چوری ایک قابل نفرت فعل ہے۔
تحریر کسی بھی شخص کے خیالات اور اس کے اظہار کا آئینہ ہوتی ہے۔ اگر کوئی چوری کر
کے اپنے نام سے شائع کرتا ہے تو وہ اس کا علمی سرمایہ لوٹتا ہے اور اپنی نالائقی
ظاہر کرتا ہے۔ (4) خبریں یا آرٹیکل وغیرہ بھیجنے کے بعد بار بار کال یا ٹیکسٹ کرکے
پریشان نہ کریں۔ ہمارے پاس جو مضامین آتے ہیں وہ پہلے پڑھے جاتے ہیں، پھر ان میں
ترمیم کرکے شائع کیا جاتا ہے، اگر آپ کا کام اچھا ہے تو ضرور شائع کیا جائے گا۔ (5)
کسی بھی سائنسی، فکری، ادبی یا سماجی موضوع پر کھلے ماحول میں گفتگو "دبستان" کا
ایک اہم مقصد ہے۔ لہٰذا ایسے کسی بھی موضوع پر اگر مختلف آراء شائستہ انداز میں
دلائل کے ساتھ پیش کی جائیں تو "دبستان" ان کا خیر مقدم کرے گا۔ (6) یہ بتانا بھی
ضروری ہے کہ "دبستان" ایک آزاد ویب سائٹ ہے نہ کہ کسی انفرادی تنظیم کی ترجمان۔
یہاں شائع ہونے والے مضامین، تجزیے اور خیالات مضامین نگار کے خیالات کا اظہار کرتے
ہیں، ضروری نہیں کہ "دبستان" سے متفق ہوں۔ (7) سیاسی، سماجی، فکری، ادبی اور مذہبی
مضامین کے علاوہ افسانے، کہانیاں، ناول، غزلیں اور نئی اشاعتوں پر تبصرے بھی اشاعت
کے لیے بھیجے جا سکتے ہیں۔ اس کے لیے نئی کتابیں بھی بھیجی جا سکتی ہیں، کتاب کی دو
کاپیاں بھیجنا ضروری ہوں گے۔ باقی آپ واٹس ایپ کے ذریعے بھی رابطہ کرسکتے ہیں واٹس
ایپ نمبر +919813267552
0 Comments