Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

آزاد کی باتوں میں تھی ایمانی حمیت، حیدر میواتی ندوی

 آزاد کی باتوں میں تھی ایمانی حمیت

حیدر میواتی ندوی

قرآن میں،سنت میں لکھا اور ہی کچھ ہے

اسلامی نقیبوں نے کہا اور ہی کچھ ہے


خوش حال گھرانوں کو تو خوش حالی ملی ہے

افسوس! غریبوں کو ملا اور ہی کچھ ہے


آزاد کی باتوں میں تھی ایمانی حمیت

ملت کے خطیبوں کی صدا اور ہی کچھ ہے


پر کیف ہے ظاہر میں تو بلبل کا ترانہ

بلبل کے ترنم میں چھپا اور ہی کچھ ہے


پاکیزہ ہے آزاد خیالوں کا تخیل

ملا کے تخیل میں بسا اور ہی کچھ ہے


ہم آپ کی محفل میں نہ آنے کو نہ آتے

کچھ اور ہی سمجھے تھے ہوا اور ہی کچھ ہے


آزاد تو آزاد تھے،آزاد ہیں حیدر

آزاد کیا،آزاد نما اور ہی کچھ ہے


(مولانا ابوالکلام آزاد 1888ء_1958ء)

22 فروری 2022ء بروز منگل

Post a Comment

0 Comments