منقبت خلیفہ راشد سیدنا معاویہ (رض)
کفار پر گراں ہیں جناب معاویہ
مومن پر مہرباں ہیں جناب معاویہ
ابن عمر سے پوچھیے , حضرت عقیل سے
ہمدرد بیکساں ہیں جناب معاویہ
جنگ جمل سی ایک لڑائی بھی کیوں لڑیں
اپنوں پر مہرباں ہیں جناب معاویہ
حضرت معاویہ سے ہے مومن تو شادماں
مومن سے شادماں ہیں جناب معاویہ
اپنوں کے قاتلوں کا زمانہ گزر گیا
اب میر کارواں ہیں جناب معاویہ
عثمان و علی کے بعد آپ ہی امت کے خیر خواہ
امت کے نگہباں ہیں جناب معاویہ
تم سے قصاص حضرت عثمان نہ لے سکیں.
کیا اتنے ناتواں ہیں جناب معاویہ
جس میں سکون پاتے ہیں گلہائے ہاشمی
وہ ایسے گلستان ہیں جناب معاویہ
بیرونی و داخلی فتنوں کے واسطے
شمشیر دو زباں ہیں جناب معاویہ
سرمن کے غار میں جنہیں چھپنا نہیں پسند
وہ مہدی زماں ہیں جناب معاویہ
ابن معاویہ سے بغاوت نہیں روا
تم پہ تو مہربان ہیں جناب معاویہ
حکمت سے حل کیا ہے خلافت کا مسئلہ
حکمت کے آسماں ہیں جناب معاویہ
جن کے پدر پسر بھی ہوئے جنتی انیس
وہ صاحب جناں ہیں جناب معاویہ
رضی اللہ تعالیٰ عنہ.
22 رجب المرجب یوم وفات سیدنا معاویہ (رض).
مخدوم عدیل عزیز

0 Comments