Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

آج مادری زبانوں کا عالمی دن ہے

 آج مادری زبانوں کا عالمی دن ہے


 اس حوالے سے داغستانی شاعر رسول حمزہ توف کے افکار

 زبان 

لوگ مختلف زبانیں بول سکتے ہیں، ان کے دل ایک ہونے چاہئیں۔ میں جانتا ہوں کے میرے بہت سارے دوست گاؤں   چھوڑ کر شہروں میں آباد ہوگئے ہیں، اس میں کوئی ہرج نہیں ہے۔  چڑیوں کے بچے بھی اس وقت اپنے گھونسلے چھوڑ دیتے ہیں جب ان کے پر مضبوط ہوجاتے ہیں۔ لیکن میں ان دوستوں کے بارے میں کیا کہوں جو بڑے شہروں میں رہتے ہیں اور اپنی مادری زبان میں نہیں کسی دوسری زبان میں اپنے تاثرات و تخیلات کا اظہار کرتے ہیں؟ یقینا" یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور مجھے ان پر لعنت ملامت کا کوئی حق حاصل نہیں، پھر بھی مجھے ایسا لگتا ہے جیسے یہ ایسے لوگ ہیں جو ایک ہی ہاتھ میں دو تربوز اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

[ رسول حمزہ توف کی کتاب " میرا داغستان"( مترجم:  اجمل اجملی، نظر_ثانی: حبیب الرحمان) سے مقتبس۔اشاعت: 2020ء ،صفحہ 72 ،  ناشر: فکشن ہاوس، لاہور ]

Post a Comment

0 Comments