Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

مادر جات (2)زرک میر

 مادر جات (2)


کہتے ہیں کہ ایک دفعہ جناح سے کسی ہندو نے پوچھا کہ دوقومی نظریہ کیا ہے ہم کیسے الگ ہیں ایک دوسرے سے ۔ تو جناح نے رکھے گلاس سے ایک گھونٹ پانی پیا اور پھر اسے کہا " آ کر میرا جھوٹا پانی پیئو تو ہندئو پیچھے ہٹ گیا" ۔

 میں نے کہا کاش اگر اس گلاس میں پانی کی بجائے شراب ہوتی تو دیکھتا کون جھوٹا سمجھ کر اسے نہیں پیتا ۔  

باہر ہندو مسلمان ایک دوسرے کا جھوٹا پانی تک نہ پیئیں ، مے خانے میں ایک دوسرے کا پیالہ تک چھاٹ لیں  " مادر جات

باہر ہندو( بخال ) کو برا بلا کہتے نہیں تھکتے لیکن دکان جاکر اس کو سیٹھ سیٹھ کہہ کر اس سے سالوں تک کھاتہ پر راشن لیں " مادر جات 

باہر شیعہ سنی دیوبندی بریلوی ایک دوسرے کا محرم ، ربیع الاول اور اجتماع کا چاول نہ کھائیں ، جیل میں سب ایک ہی چکی کا پیسا آٹا اور ایک ہاتھ کی پکائی روٹیاں کھائیں " مادر جات 

باہر سب منہ پر اللہ کی مالا جپتے رہیں ، رات کوٹھے پر رنڈی کے سنگم تک کو چاٹتے رہیں " مادر جات

باہر سب الگ الگ قومیت کا نعرہ لگاتے نہیں تھکتے لیکن کلاس میں سر جھکائے مطالعہ پاکستان پڑھتے ہیں اور آج تک کوئی اس پرچے میں فیل نہیں ہوا " مادر جات 

خود عمران ، گیلو ، نوشیروانی ، ٹی ایل پی ، جھنگوی اور مہدی کو ووٹ دیں لیکن ٹرمپ کو ووٹ دینے پر امریکیوں پر طنز کریں  "مادر جات 

خود چار چار شادیاں اور طلاقیں دیں لیکن بل گیٹس اور ملینڈا پر طنز کریں " مادر جات

درجن بھر لڑکیوں سے محبت کا ڈرامہ رچایاجائے جب شادی کی بات آئے تو کہے " میرے ابو امی نہیں مان رہے " مادر جات  

بقول سعادت حسن منٹو 

سب (سالے) عورت کے ساتھ سونا چاہتے ہیں لیکن بیٹی کوئی پیدا نہیں کرنا چاہتا ، مادر جات

Post a Comment

0 Comments