جمعہ کے دن کے اعمال
ایک سال کے صیام و قیام کا ثواب
جو شخص جمعہ کے دن نہائے اور اپنے سر کو دھوئے(یا نہلائے)اور خوب جلدی جائے(تاکہ)شروع سے خطبہ پالےاور پیدل جائے،سوار نہ ہو اور اِمام کے قریب بیٹھےاور خطبہ سنے، نیز کوئی بیہودہ بات زبان سے نہ نکالےتو اُس کے ہر قدم کے بدلےایک سال کے روزوں اور ایک سال کی عبادت کرنے کا ثواب لکھا جائے گا۔
(ابوداؤد:345) (ترمذی:496) (العرف الشذی:2/10،11)
دو سو سال کے عمل کےبرابراجر
جس نے جمعہ کے دن غسل کیا اُس کی خطائیں اور گناہ معاف کردیے جاتے ہیں،پھر جب وہ (جمعہ کیلئے)چلنے لگتا ہےتو اُس کیلئے ہر قدم پر بیس نیکیاں لکھی جاتی ہیں، جب وہ نماز سے فارغ ہوتا ہےتو اُس کو دو سو سال کے عمل کے برابر اجر دیا جاتا ہے۔
(طبرانی کبیر:18/139)
دس دن کے گناہوں کی معافی
جو غسل کرکےجمعہ میں آیا اور حسبِ توفیق نماز پڑھی پھر اِمام کے خطبہ سے فارغ ہونے تک خاموش رہا اور اُس کے ساتھ نماز پڑھی تو اس جمعہ سے گزشتہ جمعہ تک ،بلکہ اس سے تین دن زیادہ تک کے گناہ معاف کردیے جائیں گے۔
(مسلم:857)
Dabistan دبستان

0 Comments