Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

شائقین کتب کی خدمت میں کتاب کا مختصر تعارف

 شائقین کتب  کی خدمت میں

کتاب کا مختصر تعارف

فلسطین کی درد و خون کی بھری تاریخ کا ذکر اس کتاب میں کیا گیا ہے۔ فلسطین جو ایک مدت تک مسلمانوں کا ہوا کرتا تھا دوسری جنگ عظیم کے بعد جب یہودیوں کے لئے پوری دنیا کی زمین تنگ پڑ گئی تھی اور انہیں ہٹلر کی افواج قتل کر رہی تھیں اس وقت بچے ہوئے یہودیوں کو اسی سرزمین نے پناہ دی تھی۔ اس کے بعد دنیا بھر کے یہودیوں نے اس کو اپنا مسکن بنایا اور پھر ان کے اصلی باشندوں پر ظلم کی انتہا شروع ہوئی جو مسلسل آج بھی جاری ہے۔ 

یہ کتاب یہودیوں کی ابتدائی تاریخ سے لیکر ان کے عرض فلسطین پر غاصبانہ قبضہ کو مختصر و مدلل بیان کرتی ہے 

اس کتاب میں  ارض فلسطین کو جغرافیائی طرز پر بیان کیا گیا ہے کیونکہ جغرافیہ انسان اور اس کے ماحول کے درمیان مضبوط تعلق پیدا کرنے کے حوالہ سے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ 

 اس کتاب میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ جن بے بنیاد دلائل کا سہارا لیا گیا ان میں سے اہم ترین دعوی یہ کیا گیا کہ فلسطینی یہودیوں کا تاریخی حق ہے اور مسلمانوں کا بیت المقدس اور فلسطین میں کوئی حق نہیں ہے ! حالا نکہ ان دعووں کی عقل وانصاف کی عدالت میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔  

لیکن مسلمانوں کی اکثریت بیت المقدس اور فلسطین سے اپنے ربط و تعلق سے اور فلسطین کی اصل تاریخ سے ناواقف ہے جس کی وجہ سے وہ فلسطین کو ایک قومی مسئلہ قرار دیتے ہیں اور یہودیوں کے پروپیگنڈے سے متاثر ہو کر اہل فلسطین کو بے یار و مددگار چھوڑے ہوئے ہیں اور نتیجتاً اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ اور ظلم و سفاکیت کو جائز و مستحکم کر رہے ہیں۔ اصل حقائق کیا ہیں ؟ ایک مسلمان کے نزدیک بیت المقدس اور ارض فلسطین کا کیا مقام ہے؟ تاریخی اعتبار سے اصل حقدار کون ہے ؟ فلسطین کی دینی، تاریخی اور سیاسی حیثیت کیا ہے؟ مستقبل کا منظر نامہ کیا ہے ؟ ان تمام امور کو زیر نظر کتابچہ میں نہایت اختصار کے ساتھ بیان کیا گیا ہے

Post a Comment

0 Comments