Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

میں ہوں رانجھا تو مری ہے ہیر کیوں؟

غزل

رخ پہ تیرے اشک کی تحریر کیوں؟

کچھ بتا اے یار ہے دل گیر کیوں؟؟


میں تجھے مل کر سمجھ میں آؤں گا

مانگتا ہے بے سبب تصویر کیوں؟


کیا یہ خوابوں کی نہیں توہین ہے؟

ہے ضروری خواب کی تعبیر کیوں؟


کیا ہم اک دن داستاں ہو جائیں گے

میں ہوں رانجھا تو مری ہے ہیر کیوں؟


کیا کرو گے رازِ الفت جان کر

پڑھ رہے ہو کلیاتِ میرٓ کیوں؟


کیا میں کہنے لگ گیا ہوں حالِ دل

آ رہی ہے بات میں تاثیر کیوں؟


میں مریدِ عشق کیسے؟کب ہوا؟

عشق میرا بن گیا ہے پِیر کیوں؟


دیکھ کر اک ٹک مجھے،،دل پر مرے

 تم چلاتے ہو مسلسل تیر کیوں؟


اس طرح کیا قید مَیں ہو جاؤں گا؟

پاؤں میں میرے ہے یہ زنجیر کیوں؟


رو دئیے گر دیکھ کر کشمیر ہم؟؟

جا رہے ہیں جانے ہم کشمیر کیوں؟


جنگلوں کو کاٹ کر کس طرز کی؟

ہو رہی ہے ہر طرف تعمیر،،،کیوں؟


عشق تجھ کو مجھ سے کیا ہے دشمنی

کر رہا ہے تو مری تشہیر کیوں


میں زیادہ بات سن سکتا نہیں

بات کر،کرتا ہے تو تقریر کیوں

 

مت بتا ظالم مجھے معلوم ہے

میری گردن پر ہے یہ شمشیر کیوں


اتنی نفرت کی کوئی ہوگی وجہ؟

آج لہجہ میں ترے ہے کھیر کیوں؟


میں سمجھتا ہوں اشاروں کو ترے

کر رہے ہو بات کی تفسیر کیوں؟


"نسیم خان"

Post a Comment

0 Comments