Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

خود کو باکمال بنائیے

 خود کو باکمال بنائیے


خود کو بہتر سے بہتر بناتے رہیے، خدمات جو بھی انجام دے رہے، لیکن ساتھ میں خود بھی کچھ پڑھتے رہیے، مطالعہ تو ضروری ہے ہی، لیکن کورسز بھی کچھ نہ کچھ کرتے رہیں، حکومتی تعلیمی سلسلے کا حصہ بنیے، دسویں، بارہویں ضرور کیجیے، آگے کم از کم گریجویشن کی ڈگری ضرور کر لیجیے، آپ کی اصل مصروفیات کے ساتھ ساتھ یہ سب بہت آسانی سے ہو سکتا ہے، انگریزی ضرور سیکھیے، نیٹ پہ اتنے سارے وسائل، اتنا سارا مواد موجود ہے، قطعا دو پیسے خرچ کیے بغیر آپ شاندار انگلش سیکھ سکتے ہیں، ورنہ چاہیں تو بہت سستے آن لائن کورسز بھی مل سکتے ہیں، یوٹیوب پہ بہت مواد موجود ہے، آپ کسی ادارے میں پڑھاتے ہیں، یا جو بھی خدمات ہیں، کچھ آن لائن خدمت بھی شروع کریں، مثلا آن لائن قرآن پڑھائیں، تجوید سکھائیں، تفسیر بیان کریں، یا پھر درس حدیث کا آغاز کریں، یہ کام آپ یوٹیوب سے بھی شروع کر سکتے ہیں، زوم یا کوئی اور ویڈیو کانفرنسنگ ایپ سے بھی۔ 

اگر آپ خود کو مزید مفید، مزید صاحب صفات بنانے پہ کام کر رہے تو آپ بہت آگے جانے والے ہیں، ورنہ کسی کو دلچسپی نہیں کہ آپ واقعی آگے جائیں، حتی کہ اس ادارے کو بھی نہیں جہاں آپ لگن سے خدمات انجام دے رہے، خود کو ہی بہتر بنا لیجیے، باکمال بنا لیجیے، کوئی اگر اچھی مزدوری کر رہا تو کوئی نہیں چاہے گا کہ یہ مزدور مزدوری چھوڑ کے اپنی دکان کھولے، یا خود کی تجارت شروع کرے، ورنہ ان کا سامان کون اٹھائے گا، یہ مثال ہے، آپ کچھ نہ کر کے اپنے موجودہ مقام پہ بھی باقی نہیں رہ سکتے، جب کہ جد وجہد سے علم وعمل کی بلندیوں کو پہنچ سکتے ہیں۔ 

میں سبھی کو ایک یوٹیوب چینل تجویز کروں گا، میرا نہیں ہے، لیکن واقعی بہت اچھا ہے، ذیشان عثمانی انگلش میں نام تلاش کیجیے، مفتی طارق مسعود صاحب کے ساتھ ان کی گفتگو سے آغاز کر لیجیے، پھر پلے لسٹ میں تلاش کرتے رہیے سنتے رہیے، بہت مفید چینل لگا مجھے۔ 

آپ جس معاشرے کا فرد ہیں، آپ کے مزید بہتر بننے سے وہ معاشرہ بھی بہتر ہوتا ہے،  خود کے بارے میں فکر نہ بھی ہو تو معاشرے کا خیال کر کے، اس کی بہتری سمجھ کر ضرور خود کو مزید باکمال بنائیے، بہت شکریہ

توصیف احمد

Post a Comment

0 Comments