Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

رات بھر جگ کے خواب پڑھتے ہو

 غزل


زندگی کی کتاب پڑھتے ہو؟

در حقیقت عذاب پڑھتے ہو

تشنگی میں سراب پڑھتے ہو

رات بھر جگ کے خواب پڑھتے ہو

ذکر کرتے ہو یوں محبت کا

دل کی گویا کتاب پڑھتے ہو

پھر بتاؤ تو لوگ کیسے ہیں؟؟

تم جو چہرے جناب پڑھتے ہو

عشق کی داستاں جو لکھتے ہو

اس کا مطلب شباب پڑھتے ہو

کر رہے ہو عدم کی تیاری

غرق ہو کر تراب پڑھتے ہو

دشت پڑھ کر ملے گی بے چینی

پھر کیوں خانہ خراب پڑھتے ہو؟؟

ساقی اُس باب کا محرر ہے

تم جو مے کش!! شراب پڑھتے ہو

مجھ کر "زیرو" شمار کرتے ہو

اس طرح سے حساب پڑھتے ہو؟؟

غم کا ہے ذکر جا بجا اس میں

عشق کا گو نصاب پڑھتے ہو

ان کو لکھ کر نسیم شعروں میں

نام ان کا گلاب پڑھتے ہو


"نسیم خان"

Post a Comment

0 Comments